
راولپنڈی:پاکستان مسلم لیگ (ن)میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم:کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر سینیٹر پرویز رشید نے صدارت کی، اجلاس رکن کمیٹی طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پرہوا،مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار، عطا اللہ تارڑ اور حنیف عباسی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔میٹروپولیٹن اور کینٹ کے علاقوں سمیت ضلع راولپنڈی کی پانچ تحصیلوں سے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دینے والوں کے انٹرویوز بھی ہوئے۔گزشتہ روز کمیٹی نے ضلع اٹک سے امیدواروں کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے سلسلے میں انٹرویو کئے تھے، کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی



