Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
امریکی ایوان نمائندگان نے بائیڈن کے مواخذہ کی تحقیقات کی باضابطہ منظوری دیدی - Dailyghaznavi
دنیا

امریکی ایوان نمائندگان نے بائیڈن کے مواخذہ کی تحقیقات کی باضابطہ منظوری دیدی

امریکی ایوان نمائندگان نے صدر جوبائیڈن کے مواخذہ کی تحقیقات سے متعلق باضابطہ منظوری دیدی، صدر بائیڈن نے ایوان کے اقدام کو بے بنیاد اور سیاسی شعبدہ بازی قرار دیدیا۔ری پبلکن کے زیر اثر ایوان میں ووٹنگ ہوئی جس میں تحقیقات سے متعلق قرارداد کے حق میں 221 اور مخالفت میں 212 ووٹ آئے۔ یہ اس بات کی تحقیقات کے لیے کیا جارہا ہے کہ آیا صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے بیرون ممالک کاروبار سے فائدہ اٹھایا یا نہیں۔ ہنٹر بائیڈن نے ایوان کی کمیٹی کے سامنے بند کمرے میں پیشی سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ عوام کےسامنے پیشی چاہتے ہیں اور یہ بھی کہ جوبائیڈن بے قصور ہیں۔ ری پبلکنز کا الزام ہے کہ ہنٹر بائیڈن نے یوکرین اور چین میں کاروبار کیے اور غیر ملکی کاروباری شخصیات کو اس وقت کے نائب صدر جوبائیڈن تک رسائی کی یقین دہانیاں کرائیں تاہم شواہد پیش نہیں کیے گئے کہ آیا بائیڈن نے کسی کو فائدہ دیا یا خود فائدہ اٹھایا۔اپنے ردعمل میں صدر بائیڈن نے کہا کہ ری پبلکنز ضروری اقدامات کے بجائے ان بے بنیاد باتوں پر وقت ضائع کررہے ہیں جن کے بارے میں ری پبلکن اراکین کانگریس خود تسلیم کرتے ہیں کہ ان کے پاس شواہد نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button