دلچسپ و عجیب

اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل

لاس اینجلس: امریکا میں ایک عجیب و غریب گاڑی نے سڑک پر موجود لوگوں اور انٹرنیٹ صارفین کو اپنے ڈیزائن کی وجہ سے حیرت میں ڈال دیا ہے۔یہ گاڑی امریکی شہر لاس اینجلس کی ایک سڑک پر دیکھی گئی جو کہ بظاہر اُلٹی چل رہی تھی یعنی گاڑی کے چاروں پہیے اوپر کی جانب تھے۔گاڑی میں ایک مرد اور خاتون کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ لوگوں کے متوقع تاثرات سے محظوظ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے بعد اس گاڑی کے غیر معمولی ڈیزائن نے فوری طور پر آن لائن توجہ حاصل کرلی ہے۔ ویڈیو میں گاڑی کو مختلف زاویوں سے دکھایا گیا ہے جس میں اس کا انجن الٹا دکھائی دے رہا ہے۔تاہم حقیقت میں گاڑی کو اس احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو تاثر پیدا کررہا ہے کہ گاڑی اُلٹی چل رہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے گاڑی کے ڈیزائنر کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ ویڈیو کو اب تک انسٹاگرام پر 3.6 ملین سے زائد کمنٹس مل چکے ہیں اور صارفین گاڑی کے اس انوکھے ڈیزائن کو لے کر کافی محظوظ ہورہے ہیں۔سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا کیمرا بنایا ہے جو عام سی تصویر کو شاعری میں ڈھال سکتا ہے۔ ’پوئٹس کیمرا‘ نامی یہ کیمرا اے آئی کی مدد سے عام سی تصاویر اور پُر کشش مناظر کو شاعری میں ڈھال سکے گا۔رپورٹس کے مطابق یہ ’پوئٹس کیمرا‘ ایک پولرائزڈ کیمرے سے مشابہت رکھتا ہے۔ البتہ، روایتی کیمرے کی طرح تصاویر کھینچنے کے بجائے، کیمرے میں لگے سینسر عکس بند کیے گئے مناظر کا تجزیہ کرتے ہوئے شاعرانہ اظہار میں ڈھال دیتے ہیں۔کیمرے کے پیچ میں ایک سنگل-بورڈ کمپیوٹر نصب ہے جو تصویر کی شناخت کی صلاحیتیں رکھتا ہے۔ عکس بند مناظر کے تجزیے اور تصویر میں موجود رنگوں میں فرق، پس منظر اور جذبات کی نشان دہی کر کے مصنوعی ذہانت اشعار پیش کرتا ہے جس میں منظر کی اساس کی عکاسی ہوتی ہے، یہ اشعار بعد ازاں تصویر پر پرنٹ کر دیے جاتے ہیں۔کیمرے کے تخلیق کاروں کے مطابق اس ڈیوائس کا اوپن سورس کوڈ کیمرے کو شاعری کے علاوہ دیگر انداز تحریر جیسے کہ آزاد نظم اور نثری انداز سے لکھنے کی صلاحیت بھی دیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button