اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کے الیکٹرک کے صارفین سے جون سے ستمبر تک اضافی چارجز وصول کیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین کو 10 روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔ صارفین کو جولائی میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے، کے الیکٹرک کے صارفین کو اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے، کے الیکٹرک کے صارفین کو ستمبر میں فی یونٹ اضافہ 9 روپے 99 پیسے ادا کرنا ہوگا۔ کے الیکٹرک نے جولائی 2023 سے مارچ 2024 کے لیے درخواست دی تھی۔


