موسم

جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال نے ونٹر اولمپکس گیمز 2022 کو مزید شاندار اور سحر انگیز بنا دیا۔

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے چین کے ونٹر اولمپکس 2022 کے انعقاد مزید سحر انگیز اور شاندار ماحول میں تبدیل کر دیا ہے، ان جدید اسلوب اور عوامل نے چین کو چار سال قبل پیونگ چانگ میں ہونے والے بہت سے ایونٹس سے غیر حاضری سے ونٹر اولمپکس گیمز کی طاقت میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اور چین نے بیجنگ 2022 ونٹر اولمپکس گیمز میں شامل تمام کھیلوں کے مقابلوں کی ٹیمیں قائم کر دی ہیں۔
سکئی ٹیکنالوجی کی پیشرفت نے تقریباً تمام پہلوؤں اور ممکنہ سہولیات کیساتھ ونٹر گیمز کے لیے چین کی تیاریوں میں موثر اور فعال انداز میں تیاریوں کو ممکن بنایا ہے، مخصوص تربیت سے لے کر جسمانی تربیت تک، اور تربیتی کارکردگی سے لے کر طبی بحالی تک، کھلاڑیوں کے کام کو مزید موثر اور بہتر بنایا گیا ہے۔مثال کے طور پر، شمالی چین کے صوبہ ہیبی کی لائیوآن کاؤنٹی میں موسم سرما کے کھیلوں کے ایک نئے تربیتی سنٹر پر تربیتی معاونت کا جدید نظام نصب کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ایک نارڈک کمبائنڈ ایتھلیٹ کے سنٹر پر موجود پلیٹ فارم سے چھلانگ لگانے کے بعد، رفتار، ٹیک آف اینگل، متحرک ساخت، اور دیگر ڈیٹا فوری طور پر اسکرین پر ظاہر ہو گیا، ان تمام عوامل کو کھلاڑی کے پہننے والے مائیکرو کاسٹیوم کی مدد سے حاصل کیا گیا کو اس نے اس وقت پہنے ہوئے تھے۔
اسسٹنس نظام کھلاڑیوں کی تربیتی کارکردگی کو بصری اور ڈیٹا کے ساتھ پیش کرتا ہے، اور سائنس پر مبنی انداز میں ان کی مستقبل کی تربیت کی رہنمائی کرتا ہے۔ٹیکنالوجی موثر انداز میں کھلاڑیوں کو مدد فراہم کر رہی ہے کہ کس طرح کھیلوں کے لیے خود کو تربیت دے سکتے ہیں۔ قومی ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر برائے ونٹر گیمز میں کھلاڑیوں کو متحرک ساخت کو اپنانے اور تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک ونڈ ٹنل لگایا جاتا ہے جو کم سے کم ہوا کی مزاحمت پیدا کرتے ہیں۔ چین کے شمال مشرقی صوبے جیلین کے بیشن ماؤنٹین میں، ایک فضائی حملے کی پناہ گاہ کو سکی ریزورٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں کھلاڑی گرمیوں میں بھی تربیت کے لیے جا سکتے ہیں۔تربیت کے علاوہ جدید سائنسی سہولیات نے بیجنگ ونٹر اولمپکس کے مقامات کی تعمیر میں بھی بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس نے چین کے پہلے سلائیڈنگ ٹریک کی سائٹ کے انتخاب اور ماڈیول کی تعمیر میں بھرپور اور موثر تعاون کیا، اور نیشنل سلائیڈنگ سینٹر اور نیشنل سکی جمپنگ سینٹر سمیت مقامات کی ایک سیریز کی تعمیر میں تمام قسم کے تکنیکی مسائل کو حل کیا۔نیشنل ایکواٹکس سینٹر، جسے "واٹر کیوب” کہا جاتا ہے، دنیا کا پہلا مقام ہے جو تیراکی کے مرکز سے کرلنگ شیٹ پر منتقل ہوا ہے۔ اس میں ملٹی زون آب و ہوا اور نمی پر قابو پایا جاتا ہے، اور یہ بہت کم وقت میں خود کو مختلف کھیلوں میں ڈھالنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
ڈیزائننگ اور تشخیص کے مرحلے سے لے کر تعمیر اور آپریشن تک، سائنسی اختراع ہر پہلو سے و نٹر گیمز کی تیاری کے کام میں مدد کر رہی ہے۔
کسی حد تک، جدید ٹیکنالوجی کی مدد کے بغیر اولمپکس دنیا بھر میں اتنے مقبول نہ ہوتے۔
اولمپک گیمز میں بہتر حفاظت، درستگی اور تشہیر لانے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز ہارڈ ویئر کو بہتر بنا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ تربیت کے طریقوں، میکانزم اور سافٹ ویئر کے دیگر پہلوؤں کی مسلسل تجدید بھی یقینی بنا رہے ہیں، تاکہ کھلاڑیوں کو ایک ساتھ تیز، اعلیٰ، مضبوط بنایا جا سکے۔تکنیکی جدت خاص طور پر موسم سرما کے کھیلوں کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ موسم سرما کے کھیلوں کے کھلاڑی عام طور پر وسیع پیمانے پر سامان پہن کر تیز رفتاری سے باہر مقابلہ کرتے ہیں۔ لہٰذا، چین، ونٹر گیمز کی سائنس ٹیکنالوجی اور جدید اسلوب پر مبنی ایک ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے، سرمائی کھیلوں کی طاقت سے جدید ٹیکنالوجی سیکھتے ہوئے جدیدیت پر قائم ہے، تاکہ کھیلوں کے مقابلوں کو چلانے اور نشر کرنے کی اپنی صلاحیت میں مسلسل کامیابیوں کو یقینی بنایا جا سکے، اور ان واقعات کی حفاظت کو جاری رکھا جا سکے۔موسم سرما کے کھیلوں میں لاگو کی جانے والی ٹیکنالوجیز سے متعلقہ صنعتوں اور "سفید معیشت” میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ جیسا کہ چین سرمائی کھیلوں کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہے، انفراسٹرکچر، گرین ڈیولپمنٹ اور سمارٹ سٹی کی تعمیر میں سکی- ٹیک ایجادات کے ذریعے کامیابیوں کا ایک سلسلہ جاری ہے۔ یہ کامیابیاں میزبان شہروں کے لیے مستقبل میں ایک ممکنہ خزانہ بن جائیں گی، اور شہری ترقی، صنعتی زندگی اور لوگوں کے روزگار میں اپنا حصہ ڈالتی رہیں گی۔اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس طرح کی پیشرفت، چاہے وہ کھیلوں میں استعمال ہونے والے سمارٹ آلات ہوں جو بعد میں مقبول ہوئے، یا سمارٹ مقام کی تعمیر کا تجربہ، چین بھر میں کھیلوں کے میدانوں کو ان کے انتظام اور افعال کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔ ونٹر گیمز میں حاصل ہونے والے تکنیکی نتائج چین کی سرمائی کھیلوں کی صنعت کی عمومی کارکردگی کو بھی بہتر بنائیں گے، اس طرح اس شعبے کی تیز رفتار ترقی میں اعلیٰ معیار آئے گا۔
بیجنگ ونٹر اولمپکس کے لیے "تجربہ بیجنگ” ٹیسٹ ایونٹس اختتام پذیر ہو گئے، اور انہیں بہترین سہولیات، وینیو آپریشنز اور انتظامات کے لیے سراہا گیا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے یہ خیال بھی کیا جا رہا ہے کہ بیجنگ 2022 ونٹر اولمپکس اور پیرا اولمپکس کو ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک عظیم الشان ایونٹ بنایا جائے گا، اور پوری دنیا کی توجہ موثر انداز میں اس جانب مبذول کرائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button