Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا، انتونیو گوتریس
دنیا

لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لبنان اسرائیل جنگ کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ غزہ جنگ شروع کرنے والے اس کے ذمہ دار ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل-حزب اللہ جھڑپوں میں تیزی آئی ہے، اسرائیل میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر 80 حملے کیے گئے جب کہ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر 45 راکٹ حملے کیے ہیں۔ امریکی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے علاقائی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔ شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button