سائنس و ٹیکنالوجی

فرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافت

فرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافت

پیرس: فرانس میں ماہرین آثار قدیمہ نے 9 قبریں دریافت کی ہیں جن میں 28 گھوڑوں کے کنکال ملے ہیں جو تقریباً 2000 سال قبل دفن تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قبریں وسطی فرانس کے علاقے Villedieu-sur-Indre میں دریافت ہوئی ہیں۔گھوڑوں کی ہڈیاں ریڈیو کاربن ڈیٹڈ تھیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ گھوڑوں کو 100 قبل مسیح سے 100 عیسوی کے درمیان دفن کیا گیا ہوگا۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ ان تمام گھوڑوں کو ان کی موت کے فوراً بعد ایک ہی وقت میں دفن کر دیا گیا تھا۔ ان گھوڑوں کی قبروں کے درمیان ایک اور قبر دریافت ہوئی لیکن اس میں دو درمیانے سائز کے کتے تھے۔ماہرین آثار قدیمہ نے ابھی تک باقی قبروں کی مکمل کھدائی نہیں کی ہے لیکن وہ پہلے ہی سطح پر دکھائی دینے والی کھوپڑیوں اور ہڈیوں سے کل 28 گھوڑوں کی شناخت کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button