پاکستانتازہ ترین

عوام پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف اپنا فعال کردار ادا کریں:مریم اورنگزیب نے بیان جاری کردیا

عوام پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف اپنا فعال کردار ادا کریں:مریم اورنگزیب نے بیان جاری کردیا

پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 24523 مقامات پر چھاپے مارے گئے، 25 دنوں کے دوران 10919 کلو پلاسٹک کے تھیلے قبضے میں لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست وژن کے مطابق پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 25 روز کے دوران 10919 کلو پلاسٹک کے تھیلے قبضے میں لیے گئے جب کہ 24523 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ماحولیات مجسٹریٹ کی عدالت میں 5 چالان جمع کرائے گئے۔ لاہور میں 24523 چھاپوں کے دوران دکانوں سے 1002 کلو پلاسٹک کے تھیلے پکڑے گئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپریشن اتوار کو بھی جاری رہا جس کے دوران مختلف ناشتے اور کھانے پینے کے ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیر قانونی پلاسٹک بیگز کی روک تھام سے سموگ اور فضائی آلودگی میں کمی لانے میں مدد ملے گی، پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف انفرادی اور اجتماعی سطح پر سب کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ پلاسٹک کے تھیلے نہ بنانے، قوانین پر عملدرآمد اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر مشکور ہوں۔ سیکرٹری تحفظ ماحولیات راجہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ایک بار استعمال ہونے والا پلاسٹک ماحول کو تباہ کر رہا ہے اور صحت کے مسائل پیدا کر رہا ہے، 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک کے تھیلے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button