دنیا

صرف خدا ہی مجھے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرسکتا ہے، جوبائیڈن

صرف خدا ہی مجھے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرسکتا ہے، جوبائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ صدارتی مباحثے سے قبل شدید علیل تھے اس لیے کارکردگی متاثر ہوئی۔صدارتی مباحثے کے بعد ایک انٹرویو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ صدارتی مباحثے میں ٹرمپ کی تقریر کے دوران ان کا مائیکروفون بند کر دیا گیا تھا۔جو بائیڈن نے کہا کہ وہ پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے چکے ہیں، کسی بھی صدر سے زیادہ کام کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ انتخابی دوڑ سے باہر ہونے کی بات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے مباحثے میں جو بائیڈن کی کارکردگی بہتر نہ ہونے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی میں یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ جو بائیڈن دوسری مدت کے لیے فٹ نہیں ہو سکتے، اس لیے ان سے دستبرداری کا کہا جا رہا ہے۔ .

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button