اہم خبرپاکستانتازہ ترین

مجھ پر تنقید کا کوئی حق رکھتا ہے تو وہ نواز شریف ہیں، شاہد خاقان نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

مجھ پر تنقید کا کوئی حق رکھتا ہے تو وہ نواز شریف ہیں، شاہد خاقان نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

عوامی پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو مجھ پر تنقید کا حق ہے تو وہ نواز شریف ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے ناراضگی کے بارے میں نہیں سوچا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ 35 سال سے نواز شریف کے ساتھی ہیں، نواز شریف کو بتا دیا تھا کہ اس سوچ کو جاری رکھنا ممکن نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں تین جماعتیں ڈیلیور نہیں کر سکیں، بہتر سوچ کے ساتھ آنے والی جماعت ملک کے لیے کچھ کر سکتی ہے۔شاہد خاقان نے کہا کہ سیٹیں آپس میں ملیں گی تو ملک کا بھلا نہیں ہوگا، ہم نئے لوگ نہیں، ہم اپنی بات اور اصولوں پر قائم رہنے والے لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست نفرتوں میں بدل چکی ہے، پارلیمنٹ صرف گپ شپ کی جگہ ہے، ہر الیکشن چوری ہوتا ہے، ہم مسئلے کا حصہ بنیں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button