کھیل

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ، مینز اور ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلسٹ لائن اپ ہوگئے

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ، مینز اور ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلسٹ لائن اپ ہوگئے

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے مینز اور ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی گئی ہے۔ سات مرتبہ ومبلڈن چیمپئن عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک جوکووچ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر 2 سربیا کے نوواک جوکووچ کو کوارٹر فائنل میں واک اوور مل گیا، آسٹریلیا کے ایلکس ڈی منور انجری کے باعث کورٹ پر نہیں جا سکے۔مینز سنگلز کے چوتھے کوارٹر فائنل میں اٹلی کے لورینزو موسیٹی نے امریکا کے ٹیلر فرٹز کو 2-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔بدھ کو ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو 3-6، 2-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button