ماہرین فلکیات کو نیا ڈیٹا ملا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نظام شمسی کا چوتھا سیارہ مریخ مستقل بنیادوں پر کشودرگرہ کے ساتھ تصادم کا شکار ہے۔نئی تحقیق کے مطابق سیارہ تقریباً ہر روز ایک سیارچے سے ٹکراتا ہے۔ یہ تعداد ماضی میں بتائی گئی تعداد سے 10 گنا زیادہ ہے۔نئی تحقیق ناسا کے انسائٹ مشن کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی۔ اس مشن کا مقصد مریخ کی زمینی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرکے سیارے کے بارے میں بہتر تفہیم پیدا کرنا ہے۔حاصل کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہر سال تقریباً 280 سے 360 کشودرگرہ مریخ سے ٹکراتے ہیں۔ ان تصادم کی صورت میں آٹھ میٹر تک کے گڑھے بنتے ہیں اور سیارے کی سطح ہل جاتی ہے۔
0 0 1 minute read