پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی اگر بات چیت کیلئے تیار ہیں تو پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کریگی: خورشید شاہ کے بیان نے ن لیگیوں کے تن بدن میں آگ لگادی

بانی پی ٹی آئی اگر بات چیت کیلئے تیار ہیں تو پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کریگی: خورشید شاہ کے بیان نے ن لیگیوں کے تن بدن میں آگ لگادی

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان بات کرنے کو تیار ہیں تو اچھی بات ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی شاید ضیاالحق کے 90 دن بھول گئے ہیں، 3 ماہ تک قومی حکومت نہیں ہوگی، پھر قومی حکومت ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ اسمبلیاں چلائیں اور پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے۔ رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان بات کرنے کے لیے تیار ہونے کی خبریں اچھی ہیں۔انہیں آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ مسائل بات چیت سے حل ہوتے ہیں لڑائی سے نہیں، اگر وہ محسوس کر رہے ہیں کہ سیاستدانوں کو بیٹھ کر اسے قبول کرنا چاہیے تو یہ اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کا واقعہ کیا ہے وہ معافی مانگیں۔ اگر عمران خان کہتے ہیں کہ وہ 9 مئی میں ملوث نہیں تو ان واقعات کی مذمت کریں۔ ہمیں مل کر مسائل کو حل کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button