پشاو:رپشاور کے علاقے درہ آدم خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہوگیا، پانی میں ڈوبنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقے پرانہ بازی خیل میں بارش کا پانی گھر میں داخل ہوگیا، گھر میں پانی داخل ہونے سے تہہ خانے میں موجود ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی گھر کے تہہ خانے میں سو رہے تھے کہ پانی گھر میں داخل ہو کر جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق تہہ خانے میں ڈوبنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے، 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔
0 9 Less than a minute