تازہ تریندنیا

شیخ حسینہ کے مستعفی ہوتے ہی بنگلادیش میں جشن کا سماں

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ پر ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی سڑکوں پر مظاہرین جشن منا رہے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ پر ہزاروں افراد جشن منا رہے ہیں۔ لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ طلباء اپنے اہل خانہ کے ساتھ سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دینے کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہوگئی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے قبل تقریر ریکارڈ کرانے کی کوشش بھی کی۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو تقریر ریکارڈ کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ بھارت سے فن لینڈ کے لیے روانہ ہوں گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ آرمی کی جانب سے شیخ حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button