انٹرٹینمنٹ

شردھا کپور نے راہول مودی سے راہیں جدا کرلیں

شردھا کپور نے راہول مودی سے راہیں جدا کرلیں

 

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ شردھا کپور نے راہول مودی اور ان کی فیملی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے ان فالو کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور نے جون میں راہول مودی کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی اور ان سے ممکنہ طور پر ڈیٹنگ کی افواہوں کی تصدیق کی۔تاہم گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اداکارہ سے ان کی اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کی شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کے حوالے سے سوال کیا۔ بھارتی اداکارہ نے صحافی کے سوال کی تصدیق یا تردید کرنے کے بجائے منہ توڑ جواب دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button