پاکستانتازہ ترینکاروبار

ایڈوانس اسٹیج پر ہیں آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری جلد ہو جائے گی: وفاقی وزیر خزانہ کے بیان نے سب کو حیران کردیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے قرضہ پروگرام کی منظوری کے لیے بات چیت جاری ہے، وہ ایڈوانس سٹیج پر ہیں، منظوری جلد ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے قرض کی منظوری کی حتمی تاریخ ابھی نہیں دی جا سکتی تاہم قرضہ پروگرام کی منظوری رواں ماہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے دی جائے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بیرونی فنانسنگ پر بھی بات چیت کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تاخیر سے ادائیگی پر سعودی عرب سے تیل ادھار لینے کی سہولت پر بات چیت کر رہے ہیں جبکہ سعودی عرب کے ساتھ باہمی معاہدوں کے تحت منصوبوں اور سرمایہ کاری پر بھی بات ہو رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ دوست ممالک… اس کے علاوہ کمرشل اداروں کے ساتھ لینڈنگ پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button