دنیا

امریکا کی صدارتی دوڑ کو ڈس انفارمیشن سے خطرہ

امریکا کی صدارتی دوڑ کو ڈس انفارمیشن سے خطرہ

امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی دوڑ کو غلط معلومات سے خطرہ ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے روس، چین اور ایران کی مبینہ انتخابی مداخلت سے قبل اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے امریکی عوام کو خبردار کیا ہے۔ کیا کرنا چاہتا ہے امریکی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات کو لاحق خطرات کے حوالے سے بنائی گئی ٹاسک فورس آنے والے دنوں میں مزید انکشافات کر سکتی ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس بتاتی ہیں کہ روس ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب کرنا چاہتا ہے۔جبکہ ایران ٹرمپ کی شکست چاہتا ہے۔ امریکی صحافیوں کا کہنا ہے کہ روس کے سرکاری میڈیا میں ایک شخص ایسا ہے جو ایک ہزار سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلا رہا ہے، جس کا مقصد امریکی ووٹرز کی رائے کو تقسیم کرکے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونا ہے۔ امریکی حکومت پہلے ہی سوشل ڈیزائن ایجنسی نامی کمپنی پر پابندی لگا چکی ہے جو یورپ میں سوشل میڈیا مہم چلاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button