پاکستانتازہ ترین

گورنر خیبرپختونخوا کا علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کی خاطر مستعفی ہو جائیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے رابطے میں نہ ہونے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے لیے غلط انتخاب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے ہیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ریلی کے بعد اسلام آباد میں مختلف اجلاسوں میں مصروف رہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد میں سرکاری افسران سے طویل ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان خیبرپختونخوا حکومت سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button