پاکستانتازہ ترین

عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں؟ عدالت نےحکومت سے وضاحت طلب کرلی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ممکنہ فوجی نظر بندی اور ٹرائل روکنے سے متعلق سابق وزیراعظم کی درخواست پر اعتراضات مسترد کردیئے، عدالت نے وفاقی حکومت سے 16 ستمبر تک وضاحت طلب کرلی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی ممکنہ فوجی نظر بندی اور ٹرائل روکنے کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عزیر بھنڈاری عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے اٹارنی جنرل آفس سے وضاحت طلب کر لی جب کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ کو روسٹرم پر طلب کر لیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کے وکیل سے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس سے ہدایات لیں۔ عدالت کو آگاہ کیا جائے، آپ کہہ رہے ہیں کہ کوئی کیس نہیں، لیکن مزید ہوسکتا ہے؟ جس پر وکیل عزیر بھنڈاری نے جواب دیا کہ ہم اس سے ڈرتے ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ یہ سیاست ہے، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کی فوجی نظر بندی سے متعلق بیان ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے آیا ہے۔ کہا کہ یہ بھی سیاست ہے، جس پر عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ بیانات اعلیٰ حکومتی اور فوجی حکام نے دیے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج نے مزید کہا کہ آج کہہ دیں کہ ابھی کچھ نہیں ہوا، کل آپ ملٹری ٹرائل کا حکم لے آئیں، پھر کیا ہوگا؟ وفاقی حکومت سے ہدایات لیں اور پیر کو عدالت کو واضح طور پر آگاہ کریں، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ پہلے درخواست پر اٹھائے گئے اعتراضات کا فیصلہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button