تازہ ترینگردونواحموسم

ملک کےمختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک بھر میں چند روز سے گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جون اور جولائی کی گرمی دن کے وقت محسوس کی جارہی ہے۔ موسم کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ چند مقامات.اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ میں رات گئے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button