پاکستانتازہ ترینگردونواحموسم

بادل ایک بار پھر برسنے کو تیار، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری،، سلسلہ کب سے شروع ہوگااور کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ جبکہ سندھ کے بعض علاقوں میں 26 ستمبر سے 28 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔موسلا دھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے جس سے رابطہ سڑکیں ٹوٹ سکتی ہیں یا بلاک ہو سکتی ہیں۔تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کو الرٹ رکھیں، کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال پر فوری ردعمل کو یقینی بنائیں، وسائل کو متحرک کریں اور خطرے سے دوچار علاقوں میں ضروری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ مقامی انتظامیہ اور عوام کو موسم کی پیشگوئی، ایڈوائزری اور الرٹس سے بروقت آگاہی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں اور لینڈ سلائیڈنگ کے شکار علاقوں میں پیشگی اقدامات اور ضروری مشینری کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ رسائی سڑکوں کی پیشگی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ مواصلاتی سڑکوں کی ممکنہ رکاوٹ کو بروقت نمٹا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button