پاکستانتازہ ترینگردونواحموسم

گرمی کے ستائے عوام کے لئے خوشخبری۔۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کی بیشتر شہروں میں آج سے بادل برسنے کی نوید

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں آج سے بادل برسنے کی نوید سنا دی۔بارش کا نیا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا جس کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے صوبے کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کرتے ہوئے مشینری سمیت عملے کو الرٹ کر دیا۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بیان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، ساہیوال، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو ادارے بشمول ڈبل ون ڈبل ٹو اور دیگر ریسکیو ادارے اپنے عملے کو الرٹ رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button