پاکستانتازہ ترین

ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا: شاہد خاقان عباسی نے بالآخر بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

پاکستان عوامی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں کمزور ہیں، ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو دشمنیاں ختم کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اندھیرے میں کی جانے والی آئینی ترامیم ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچاتی ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 35 سال ایک سوچ کے ساتھ مسلم لیگ ن میں تھا، میرا میاں صاحب سے پرانا تعلق ہے، ان کی عزت کرتا ہوں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ان کے کھاتے میں جاتا ہے، وہ خود دیکھ لیں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ملکی مفاد میں ہے یا نہیں۔پاکستان عوامی پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور اب وزیر اعلیٰ ہیں، انہیں اپنی زبان بہت احتیاط سے استعمال کرنی چاہیے، وہ آئینی عہدیدار ہیں، وزیر اعلیٰ کی کچھ ذمہ داریاں ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب آپ وزیراعظم بنیں تو سمجھ لیں کہ جیل جانا تربیت کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button