دنیا

ایران نے اسرائیل پر حملے کیلئے کون سے میزائل استعمال کیے؟

ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کے بارے میں اطلاعات اور اندازے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے ہوئے، اس دوران دارالحکومت سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجائے گئے۔ اور تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ماہرین کی یہ رائے سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد سامنے آئی ہے۔اب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے میں شہاب تھری میزائل استعمال کیے ہوں گے، شہاب تھری کی اقسام عماد یا غدر کے ٹکڑے کی ویڈیوز میں شناخت کی گئی ہیں۔ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ اس حملے میں فتح ہائپرسونک میزائل کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ہتھیاروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فتح میزائل ایران کا نیا بیلسٹک میزائل ہے، فتح میزائل کے استعمال سے ایران بہت کچھ کھو سکتا ہے۔ .

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button