اہم خبرپاکستانتازہ ترین

4 اکتوبر کی احتجاج سے پہلے علی امین گنڈا پور نئی مشکل میں پھنس گئے ، وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ملزم تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے آئی نائن تھانے میں آئی لیگی رہنما فیصل جاوید اور دیگر کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔ حیدر بن مسعود عامر محمود کیانی فیصل جاوید عدالت میں پیش ہوئے۔علی امین گنڈا پور، عمر تنویر اور واثق قیوم عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ راشد حفیظ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اور واثق قیوم کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button