
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ شمالی کوریا ایٹمی حملے کی غلطی نہ کرے، حکومت خاتمے کی وارننگ دےدی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے جنوبی کورین صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ معاہدے کے تحت امریکا جنوبی کوریا میں پہلی بار ایٹمی آبدوز تعینات کریگا،واشنگٹن معاہدے میں ایٹمی ڈیٹرنس کو بڑھانے کا عزم ہے اور ایٹمی اثاثے مستقل طور پر نہیں رکھے جائیںگے ،فوجی صلاحیتوں کو استعمال کریںگے، جریرہ نما کوریا میں ایٹمی ہتھیاروں کو مستقل تعینات کرنیکا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔واضح رہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جارحیت کیخلاف نئے سیکیورٹی معاہدے کا اعلان کیا ہے جسکو ’واشنگٹن ڈیکریشن‘ کا نام دیا گیا ، جنوبی کورین صدر نے کہا دونوں ممالک کی توسیعی ڈیٹرنس سے جزیرہ نما کوریا میں امن قائم ہوگا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا ایٹمی حملے کی غلطی نہ کرے، شمالی کوریا کی جس بھی حکومت نے ایسی حرکت کی تو اسکا خاتمہ یقینی ہوگا۔



