Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
بابر اعظم کا اعزاز، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم میں جگہ بنالی
کھیل

بابر اعظم کا اعزاز، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم میں جگہ بنالی

سڈنی(نیوز ڈسک) کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا،بابر اعظم بھی شامل ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم کا اعلان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو سالہ مدت کے دوران بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے واضح رہے کہ بابر اعظم نے چیمپئن شپ کے دوران 14 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 61 اعشاریہ 08 کی اوسط سے 1527 رنز بنائے جس میں 4 سنچریاں اور 10نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔اعلان کردہ ٹیم میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز شامل ہیں، پیٹ کمنز کو ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے ، سری لنکا کے ڈیموتھ کرونا رتنے اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا ، بھارت کے رویندرا جڈیجا، ریشبھ پنت، روی چندرن ایشون، انگلینڈ کے جو روٹ اور جیمز اینڈرسن بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button