Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت پر صبا قمر اور احمد علی بٹ کا اظہار افسوس - Dailyghaznavi
انٹرٹینمنٹ

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت پر صبا قمر اور احمد علی بٹ کا اظہار افسوس

لاہور: معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی حادثاتی موت پر پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور احمد علی بٹ نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صبا قمر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ وہ مولانا طارق جمیل سے ان کے بیٹے کی ناگہانی موت پر تعزیت کرتی ہیں، اداکارہ نے عاصم جمیل کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔احمد علی بٹ نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور مولانا کی بیٹے کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر بھی شیئر کی۔مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں اپنے بیٹے کی حادثاتی موت کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ عاصم جمیل دماغی مسائل کا شکار تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا، انہوں نے گارڈ سے بندوق لے کر اپنے سینے میں گولی مار دی تھی جس سے ان کی موت ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button