Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ابھی تک مشاورت نہیں ہوئی، آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے نواز شریف سے مشاورت سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کا جواب - Dailyghaznavi
موسم

ابھی تک مشاورت نہیں ہوئی، آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے نواز شریف سے مشاورت سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کا جواب

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کی صوابدید ہے تاہم تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم نے ہی کرنا ہے۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ کیا آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ ہو چکا ہے؟ جس پر وزیر دفاع نے جواب دیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا۔صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ نواز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی میں کوئی کردار ہے؟ جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر مشورہ وزیراعظم کی صوابدید ہے، وزیراعظم ہی آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے۔خواجہ آصف سے پھر پوچھا گیا کہ نواز شریف سے کیا کوئی مشاورت بھی نہیں ہو رہی؟ جس پر وزیر دفاع نے کہا کہ ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی، یہ اخباری خبریں ہیں۔عمران کی جانب سے امریکی سازش سے متعلق مؤقف تبدیل کرنے سے متعلق سوال پر رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کیا عمران خان پہلی بار مکر رہا ہے؟ وہ ہر چیز سے مکر جاتے ہیں، گزشتہ 4 سال میں کتنی باتیں کیں،کسی بات پر عمران خان کھڑا رہا ہے؟
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کس حالت میں ہوتا ہے اور کیا کہہ جاتا ہے اسے خود یاد نہیں رہتا، عمران خان نے کل ہی کہا ہے میرے قتل کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے، اس آدمی کو یہ پتہ ہی نہیں چلتا کہ وہ کہتا کیا ہے، اگر کچھ لوگ اس کی بات پر اعتبار کرنے کو تیار ہیں تو یہ ان کا معاملہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button