اہم خبرتازہ ترین

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے 4 رکنی بینچ میں شامل جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی ۔جسٹس جمال مندوخیل کی معذرت کے بعد بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا ۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت آج ساڑھے 11 بجے ہونا تھی۔سپریم کورٹ کے عملے کے مطابق جسٹس امین الدین کے بغیر بینچ کے سامنے کیس مقرر کیا جائے گا۔یادر رہے کہ جسٹس امین الدین نے اپنے ریمارکس میں کیس کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں۔جسٹس امین الدین کے بات کرنے کے بعد بینچ کورٹ روم سے چلا گیا۔جسٹس امین کی معذرت کے بعد عدالت کا پانچ رکنی بینچ غیر فعال ہوگیا اور گزشتہ روز کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button