پاکستان

کورونا وائرس کے 98 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،22 مریضوں کی حالت تشویش ناک، قومی ادارہ صحت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے98کیس رپورٹ ہوئے ،22 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4ہزار639ٹیسٹ ہوئے ،98 افراد مثبت آئے کو رونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ،لاہور میں641 افراد میں سے 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اسلام آباد میں359 میں سے14 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ، ملتان میں 266 میں سے 05 جبکہ پشاور میں 118 میں سے02افراد کے کورونا ٹیسٹ نتائج مثبت آئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button