پاکستان

پاکستان کے مختلف شہروں میں گیس لوشیڈنگ ، سحری اور افطاری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا

لاہور:پاکستان کے مختلف شہروں بشمول لاہورکراچی، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ،راولپنڈی میں سحری کے وقت گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔شہریوں نے حکومتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام کیلئے باعث عذاب بن چکی ہے ۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی گیس لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ آچکی ہے ۔ اب سحری اور افطار کی تیاری کرنا بھی مشکل ہوگئی ہے ،اگر سلنڈر پر کھانا پکائیں گے تو اس مہنگائی میں کیسے گزارا  کریں گے۔ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں بھی ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو سحری اور افطاری کے اوقات میں سخت مشکلاتوں کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button