پاکستانکشمیر

صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود عمران خان کیخلاف کھل کر سامنے آگئے، نیا فارورڈ بلاک تشکیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف بغاوت کا علم بلند کردیا۔آزادکشمیر میں پارٹی پالیسی کےمغائر فارورڈ بلاک تشکیل دیدیا۔ذرائع کیمطابق اب آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا مقابلہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور فارورڈ بلاک کے متفقہ امیدوار سے ہوگا۔مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت ہمارا اتحاد پیپلز پارٹی کیساتھ تھا، اگر وزیراعظم کا امیدوار پی پی سے ہوتا تو ہم اسے ووٹ دینے کے پابند تھے لیکن پیپلز پارٹی نے فارورڈ بلاک سے معاملات طے کرتے ہوئے ن لیگ کو اعتماد میں نہیں لیا نہ ہی فارورڈ بلاک نے (ن) لیگ سے رابطہ کیا، اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو ، ن لیگ 7 ووٹ کیساتھ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی۔ذرائع کیمطابق مسلم لیگ (ن) کا رد عمل سامنے آنے کے بعد فارورڈ بلاک کیطرف بیرسٹر سلطان محمود نے رات گئے ن لیگ کیساتھ مذاکرات شروع کر دیئے تاکہ انہیں فارورڈ بلاک کے امیدوار چودھری رشید کی حمایت پر آمادہ کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button