پاکستان

فضل الرحمان اسمبلی میں نہیں اس لیے جمہوری نظام کو لپیٹنا چاہتے ہیں ، شیخ رشید

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اکیس 21 ارب ٹرانسفر نہ ہوئے تو حکومت کی اقتدار سے ٹرانسفر ہو جائے گی،27 اپریل سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہے، مذاکرات جھانسہ ہے، قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا جب حکومت عدالتی فیصلوں کااحترام نہ کرے تو معاشرہ خانہ جنگی اور انتشار کا شکار ہو جاتا ہے، فضل الرحمان جمہوری نظام کو لپیٹ دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ خود اسمبلی میں نہیں ہے، انتخاب سے بائیکاٹ کرنا یا فرار ہونا سپریم کورٹ کی سر دردی نہیں ہے، الیکشن سے باہر ہوں یا عدلیہ سے باہر ہوں فیصلہ حکومت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے راستے عدلیہ سے نکلیں گے، حکومت عدلیہ کا فیصلہ ماننے سے انکاری ہے جو آئین اور قانون سے کھلی بغاوت ہے، حکومت عدلیہ کے فیصلوں کی نافرمانی حکم عدولی پر اتر آئی، عدلیہ نے فیصلوں کی حفاظت کرنی ہے اور فیصلوں پرعملدرآمد کرانا ہے،یہ الیکشن میں جانے کے اور عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، 21 ارب ٹرانسفر نہ ہوئے تو حکومت کی اقتدار سے ٹرانسفر ہو جائے گی، حکومت عدلیہ کی تذلیل چاہتی ہے لیکن رسوائی حکومت کا مقدر ہے جو مرضی کر لیں عدلیہ جیتے گی اور آئین اور قانون کی سربلندی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button