پاکستان

عید الفطر،سیاحتی مقامات پر 16 لاکھ سے زائد شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

اسلام آباد(غزنوی نیوز)عید الفطر کے ایام میں تینوں روز اسلام آباد کے سیاحتی مقامات پر سولہ لاکھ سے زائد شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئی ، ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اس دورانیے میں ضلعی انتظامیہ ، ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہائی محنت اور مستعدی کا مظاہرہ کیا ، بہترین حکمت عملی اور ٹریفک پلان کی بدولت شہر بھر میں ٹریفک کے دبا کے باوجود ٹریفک کی روحانی برقرار رہی، عید الفطر کے ایام میں شہر کی سیکیورٹی فل پروف رہی ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاران مبارکباد کے مستحق ہیں ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنرز کی بہترین ڈیوٹی کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button