پاکستان

پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، وفاقی پولیس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 18 مارچ کو پیشی کے دوران صورتحال خوفناک رہی، ان کی گاڑی کے ساتھ بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان موجود تھے، ڈنڈا بردار کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس میں تعینات اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 34 پولیس اہلکار، 3 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
پولیس کی 2 گاڑیاں، 3 موٹر سائیکل، 7 پرائیویٹ موٹر سائیکل کو نذر آتش کیا گیا، تحریک انصاف کے کارکنوں نے 60 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان کیا،
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جوڈیشل کمپلیکس کی کھڑکیوں کے شیشے، فرنیچر کو نقصان پہنچایا گیا، کارکنان کے خلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے، مقدمات تھانہ گولڑہ اور تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button