پاکستان

حکومت عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے،شاہ محمود قریشی کا مطالبہ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری عمران خان تک فوری رسائی دی جائے، عمران خان سے تمام باتیں سننے کے بعداگلا لائحہ عمل مرتب کرنا چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ رینجرز کے تشدد سے عمران خان کے سر پر چوٹ آئی ، زخمی ٹانگ پر ڈنڈے بھی برسائے گئے، پورا پاکستان اضطراب کی کیفیت میںمبتلا ہے ، امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک کو آئینی بحران میں دھکیل دیا ۔ پارلیمنٹ اور عدلیہ کو لڑانے کی کوشش کی ،اسد عمر اور فواد چودھری کا کہناہے کہ ابھی تک چیئرمین عمران خان کی صحت اور خیریت سے آگاہ نہیں کیا جارہا ، راتوں رات پولیس گیسٹ ہاؤس کو سب جیل اورعدالت ڈیکلئر کر دیا ، وکلاء اور میڈیا کی رسائی سے روکا گیا،،حکمران میڈیا اور وکلا کو فوری طور پر عمران خان تک رسائی ممکن بنائیں اور ان کی صحت اور سکیورٹی بارے اعتماد میں لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button