پاکستان

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی اہلیہ اور بھائی بھی گرفتار

کوئٹہ(نیوزڈیسک) پولیس نے قاسم خان سوری کے گھرپر چھاپہ رات گئے مارا ۔سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما پی ٹی آئی قاسم خان سوری کی اہلیہ اور بھائی کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کے بھائی کو گرفتار کیا جبکہ قاسم خان سوری خود گھر پر موجود نہیں تھے،۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قاسم سوری نے کہا کہ پہلے میری اہلیہ کو ڈی چوک پر پرامن احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیا اب بھائی بلال خان سوری کو معصوم بچوں اور گھر کی عورتوں کے سامنے گرفتار کر کےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ بد ترین فسطائیت جاری ہے، جیت پھر بھی حق کی ہوگی اور باطل کو زوال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے قاسم سوری کے بھائی سمیت شہر بھر سے 11 افراد کو گرفتار کیا گرفتار ہونے والوں میں ناصر آغا ایڈووکیٹ، محمد شریف، سلطان فاروق شامل ہیں، حمیداللہ، طیب، سید اسراراللہ، مصطفیٰ، سید خلیل، مبشر اور قیام الدین بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button