اہم خبرپاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم محمد شہبازشریف اور ایرانی صدر نے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا، پودا بھی لگایا

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا پاک ایران سرحد کا دورہ ۔وزیر اعظم محمد شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا ہے ،اس وقت بلاول بھٹو زرداری اور مریم اورنگزیب بھی ہمراہ سمیت دونوں ممالک کے متعلقہ افسران موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت پانچ بارڈر مارکیٹس پر کام کر رہے جلد تجارت کے لیے کھول دیئے جائیگے۔اس سے سرحد کے دونوں اطراف لوگوں کے لیے روز گا ر کے مواقع پیدا ہونگے ۔ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پودا بھی لگایا۔ تفصیلا ت کے سربراہان آج 100 میگاواٹ بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کریں گے پہ ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے ، اب ایران سے حاصل ہونے والی بجلی کی مجموعی مقدار دو سو چار میگا واٹ پہنچ جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button