دنیا

امریکی ریاست میں جائیداد خریدنے پر پابندی، چینی شہریوں نے مقدمہ دائر کردیا

نیویارک(نیوزڈیسک) فلوریڈا میں مقیم چینی شہریوں کے ایک گروپ نے امریکہ میں جائیداد کی خریداری کے نئے قانون کیخلاف مقدمہ دائر کردیا ۔امریکن سول لیبرٹیز یونین نے مقدمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ امریکی قانون آئین اور فیئر ہاؤسنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایشیائی ممالک کے امریکی شہریوں کیخلاف امتیازی سلوک کو ظاہر کرتا ہے۔چینی افراد پر مشتمل یونین کا کہنا تھا کہ یہ قانون جائیداد خریدنے والے کسی بھی ایشیائی، روسی، ایرانی، کیوبا، وینزویلا یا شامی افراد پر لاگو کیا گیا ہے ۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون غیر منصفانہ طور پر چینی لوگوں کی جانب سے فلوریڈا کی جائیداد خریدنے سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے کے بالکل متصادم ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button