پاکستان

فوجی تنصیبات پر حملے افسوس ناک اور ناقابل برداشت ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی ( اے بی این نیوز )شہداء کی فرض شناسی،قربانیوں کے طفیل ہم آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں،آرمی چیف کا جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شہداء اور غازیوں کے اعزازمیں تقسیم اعزازات کی تقریب سے خطا ب ،کہا شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہِ افتخار ہیں،پاک فوج بطور ادارہ اپنے سے منسلک ہر فرد ،اسکے لواحقین کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے،ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابلِ فخر اور فقید المثال ہے، آر می چیف کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کا ہر سپاہی اور آفسر فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے،،،مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے،آرمی چیف کا 25 مئی کو ”یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان “ منانے کا اعلان کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button