اہم خبر

فوجی تنصیبات پر حملے ناقابل برداشت ہیں، آرمی چیف، 25مئی کو یوم تکریم شہدا پاکستان منانے کا اعلان

راولپنڈی(ویب ڈیسک )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نیب نے پاکستان رینجرز کے ذریعے اسلام آبادہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے ، جگہ جگہ جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، فوجی و سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا ۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر جی ایچ کیو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابلِ فخر اور فقید المثال ہے، افواج پاکستان کا ہر سپاہی اور افسر تمام تعصبات بالاتر صرف اپنی ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے، شہدا کی عظیم قربانیوں کے طفیل ہم آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں، اس موقع پر آرمی چیف نے مزید کہا کہ شہدا کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button