کھیل

بسمہ معروف نے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کر دی،جرمانہ عائد

اسلام آباد:پاکستان ویمن کپ میں شریک بسمہ معروف پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بسمہ معروف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف نے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی تھی۔ بسمہ معروف نے پاکستان ویمنز کپ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف نے غلطی اور جرمانے کو تسلیم کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button