پاکستان

منی لانڈرنگ کیس،پرویزالٰہی کےبیٹے،2 بہووں کیخلاف رپورٹ عدالت میں جمع

لاہور: ایف آئی اے نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے اور دو بہوں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر بھٹی نے کرپشن سے پیشہ کمایا جس کا تانے بانے راسخ الہی ، زارا اور تحریم الہی سے ملتے ہیں۔ رپورٹ ایف آئی اے اینٹی کرپشن حکام نے تحریری آگاہ کیا کہ پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی کے اثاثہ جات انکی آمدن سے زائد ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے پنجاب اسمبلی کا چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے ۔ ایف آئی اے چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی نے تحریم الہی ، زارا الہی اور راسخ الہی کے ساتھ ناقابل وضاحت بینکنگ ٹرانزیکشنز کیں ۔پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی نے گیارہ افراد اور تین کمپنیز کے ساتھ ایسی ٹرانزیکشنز کیں جب کی کوئی وضاحت موجود نہیں ہے۔ مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کے ساتھ 27 ملین کی ناقابل وضاحت ٹرانزیکشن ہوئی۔ راسخ الہی اور انکی اہلیہ زارا الٰہی کے ساتھ 83 ملین اور 5 ملین کی ٹرانزیکشنز ہوئیں ۔ چپڑاسی قیصر بھٹی نے تین کمپنیز کے ساتھ مجموعی طور پر 129.8 ملین کی ٹرانزیکشنز کیں ۔ رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن کی رپورٹ کی روشنی میں راسخ الہی ، تحریم الہی اور زارا الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ دفعات کے مقدمہ درج ہوا ۔ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ کی روشنی میں گزشتہ برس قیصر اقبال بھٹی کے خلاف مشکوک ٹرانزیکشنز کی تحقیقات شروع کہ گئیں ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق چپڑاسی قیصر بھٹی 175 ملین کی مشکوک ٹرانزیکشنز میں ملوث پایا گیا ہے ۔ بینک ریکارڈ کے مطابق چپڑاسی قیصر بھٹی کے اکاؤنٹس کا ٹرن اوور 811 ملین پاکستانی اور 4000 یورو ہے ۔ قیصر اقبال بھٹی کے ساتھ ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر راسخ الہی انکی اہلیہ اور مونس الہیٰ کی اہلیہ کو طلب کیا گیا ۔ چپڑاسی قیصر بھٹی نے کرپشن سے پیشہ کمایا جس کا تانے بانے راسخ الہی ، زارا اور تحریم الہی سے ملتے ہیں ۔ قیصر اقبال بھٹی کے اکاؤنٹس سے 325 ملین کی رقم چوہدری خاندان کو ٹرانسفر ہوئی۔ ایف آئی اے نے راسخ الہی ، زارا الہی اور تحریم الہی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی، پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی انکی اہلیہ زارا الہی اور مونس الہیٰ کی اہلیہ تحریم الہی نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کے اخراج کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button