پاکستان

گرفتار والد گھر واپس آگئے، حماد اظہر کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے کہا کہ میرے والد صاحب واپس آگئے ہیں، والد کو سی آئی اے تھانہ لے جایا گیا ،پولیس نے فون کی جانچ کے بعد رہا کر دیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے کہا کہ پولیس میرے والد کو نامعلوم مقام پر لے گئی ہے بعد ازاں انہوں نے کہا کہ میرے والد صاحب واپس آگئے ہیں، والد کو سی آئی اے تھانہ لے جایا گیا تھا ،پولیس نے ایک گھنٹے تک والد کے فون کی جانچ کی ۔ اس سے قبل انہوں نے کہا کہ میرے والد میاں محمد اظہر شدید بیمار ہیں ان کی عمر 82 سال ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button