پاکستان

حال ہی میں کمیشن ہونے والا پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا

کراچی:گزشتہ ماہ پاک بحریہ میں نیا کمیشن ہونے والا جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا۔پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس شاہجہاں 10 مئی 2023 کو چین کے شہر شنگھائی میں ایک پروقار تقریب میں کمیشن ہوا۔ اس تقریب میں امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پی این ایس شاہجہاں نے اپنے پہلے سفر کے دوران ملائیشیا کا دورہ کیا اور لنگکاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ ایرو اسپیس نمائش (LIMA)میں شرکت کی جس میں تیس ممالک شریک تھے۔ لنگکاوی پر قیام کے دوران مختلف معززین، مندوبین اور مقامی لوگوں نے جہاز کا دورہ کیا۔ بعد ازاں پی این ایس شاہجہاں نے سری لنکا کی بندرگاہ کولمبوکا بھی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین باہمی تعاون کا فروغ, مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور تعاون کے نئے مواقع کو فروغ دینا تھا ۔پاک بحریہ کے جہاز کا کولمبو آمد پر سری لنکا کے اعلیٰ عہدیداران نے پرتپاک استقبال کیا سری لنکا کے وزیر ماحولیات، سری لنکن بحریہ کے سربراہ اورمقامی افراد نے جہاز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ملاقاتوں میں سری لنکن بحریہ کے اعلی حکام اور کمانڈنگ آفیسر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے سری لنکن عوام اور میزبان بحریہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بندرگاہ کا دورہ ممالک کے مابین مشترکہ بحری مشق کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ پاکستان کی سمندری حدود میں پہنچنے پر کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے پی این ایس شاہجہاں کا استقبال کیا۔ انہوں نے جہاز کے کامیاب ٹرائل اور کمیشننگ پر عملے کو مبارکباد دی۔ جہاز کی کراچی آمد پر ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں جہازکے عملے، افسران اور سیلرز کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button