اسلام آباد: مبینہ آڈیوز انکوائری کمیشن کیخلاف کیس کے تحریری حکمنامے میں سپریم کورٹ نے انکوائری کمیشن کیخلاف دائر درخواستوں کی گزشتہ سماعت کا حکم جاری کر دیا۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، بینچ کی تشکیل پر اٹھنے والے اعتراضات کا فیصلہ ہونے تک 26 مئی کا حکمنامہ برقرار رہے گا ، حکم نامے کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔واضح رہے کہ 26 مئی کو سپریم کورٹ نے مبینہ آڈیوز کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کیا تھا۔
0 1 Less than a minute