پاکستان

پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملا تو الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا، اسد عمر

اسلام آباد: سابق مرکزی رہنماتحریک انصاف ، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ٹکٹ ملا تو ضرور انتخابات لڑیں گے۔ آئین میں 90 دن کے اندر انتخابات کروانے کا لکھا ہے، پی ٹی آئی کی انتخابات کیلئے تیاری مکمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات پر اعتماد کا ماحول بنانا پڑے گا۔ تمام انتخابات میں اعتراضات اٹھائے گئے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی اپنے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ اگر الیکشن ہوئے تو جہلم سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن لڑوں گا۔ اسد عمرتھانہ مارگلہ میں درج مقدمے پر سیشن کورٹ اسلام آباد کی طرف سے جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوئے۔ عدالت نے اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کو بھی جوڈیشل کمپلکس پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز پر جوڈیشل کمپلکس میں سماعت ہے، وہاں پیش ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button