پاکستان

پاکستان میں بارشیں کب سے شروع ہونگی ؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئی

اسلام آ باد:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں 25 سے 30 جون تک آندھی اور گرج چمک کیساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں اور اس کے علاوہ 25 جون سے ایک مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ موسمی نظام کے زیر اثر 24 جون کی رات سے 30 جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ،، پشاورسمیت مختلف شہروں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کہنا ہے کہ پنجاب، سندھ اور بلو چستان کے مختلف شہروں میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے اور ڈی جی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ علاقوں کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلاب کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button